• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللّٰہ تعالی کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے، مولانا محمد عمران، شب قدر کے حوالے سے روحانی محفل

دی ہیگ(راجہ فاروق حیدر) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 27ویں شب لیلۃ القدر کے سلسلہ میں ایک روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا یہ روحانی محفل نماز مغرب سے نماز فجر تک جاری رہی جس میں ایمسٹرڈیم بالخصوص ہالینڈ بار سے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔ختم قران پاک کی اس روحانی اور بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری جیلانی امام خطیب جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم نے کہا کہ رمضان مبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے،حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا لیلۃ القدر کو رمضان مبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کیا کرو۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی سب سے زیادہ فضیلت والی رات شب قدر ہے،جسے قرآن حکیم نے ہزار مہینوں سے بہتر کہا ہے،لیلۃ القدر میں جو کوئی ایمان کے ساتھ اور ثواب کی امید سے عبادت کیلئے کھڑا ہو تواس کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، حضرت مولانا محمد عمران قادری جیلانی نے مزید کہا اسلام ہمیں اور بالخصوص رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اخوت،محبت،ہمدردی،،وحدت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے،آج ہم مخلوق خدا اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں،مخیر حضرات اپنی زکوۃ ، خیرات، صدقات، عطیات،فطرا کے ذریعے غربا و مساکین کی دل کھول کر امداد کریں۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب ہے،غربا و مساکین،فقرا اور مستحق کو ادائیگی سے کوتاہیوں کا ازالہ ہو جاتا ہے،ہمیں چاہیے کہ مخلوق خدا کی خدمت کریں۔نماز تراویح اور ختم قر آن کے بعد تمام نمازیوں نے حضرت مولانا محمد عمران قادری کو مبارکباد دی جبکہ جامعہ مسجد غوثیہ کے خادم ملک مسعود الرحمن نے ماہ رمضان اور پورے سال کی رپورٹ پیش کی اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جن میں منان انا نی ،حاجی مجید سلیمان ،محمد ارشد، بابا میمن ،محمد ارشد ہاشمی ،محمد یونس بٹ، محمد حنیف گھمن،چوہدری بابر شامل ہیں جنہوں نے جامعہ مسجد غوثیہ اور امام مسجد کی خدمت کی جبکہ جامعہ مسجد غوثیہ اور انتظامیہ کی طرف سے ہالینڈ کی اور جامع مسجد غوثیہ کی اہم شخصیات کو شیلڈ سے نوازا گیا جن میں ہالینڈ میں سب سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر اجمل صدیق تجزیہ نگار محمد جاوید اقبال کھوکھر محمد سلیم بٹ،چوہدری نصرت وغیرہ کو شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ جامع مسجد غوثیہ کے صدر راجہ علی رضا نے جامعہ مسجد غوثیہ کے لیے بہترین کام کرنے پر ملک مسعود الرحمن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی وجہ سے جامع مسجد غوثیہ کے فنانسی ممبران میں اضافہ کیا آخر میں حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری نے امت مسلمہ حاضرین مجلس پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

یورپ سے سے مزید