ملتان، وہاڑی (سٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے وہاڑی میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا، ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 3900 روپے فی من گندم خریداری قیمت مقرر کی ہے، بار دانہ کے حصول کیلئے ایپ متعارف کروا دی گئی، 13اپریل رات 12 بجے درخواست وصولی شروع ہوگی اور 17 اپریل رات 12 بجے باردانہ ایپ بند کردی جائے گی، 22 اپریل کو گندم خریداری کا آغاز کیا جائے گا، اس موقع پر ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔