• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں میں جعلسازی، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری گھوٹکی میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں میں جعل سازی کے حوالے سے عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرد ی۔ ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف پولیس اہلکار کے امیدوار ریاض احمد کولاچی کی اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ درخواست گزار کاکہناتھا کہ پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے 2012 میں ٹیسٹ ہوئے ، ایس ایس پی مظہر نواز شیخ کے دستخط سے جاری لسٹ میں میرا نام کامیاب امیدواروں میں شامل تھا۔ عدالت کاکہناتھا کہ جو آپکے پاس لسٹ ہے اس میں صرف ایس ایس پی کے دستخط ہیں ، جو دوسری لسٹ ہے اس پر سلیکشن کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں۔ درخواست گزار کاکہناتھا کہ جو ایس ایس پی میں لسٹ آویزاں ہوئی وہی میرے پاس ہے ، بعد میں اس لسٹ کو تبدیل کیا گیا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

ملک بھر سے سے مزید