• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کراچی میں چیلنج کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کراچی میں چیلنج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اور صوبائی کے 28 سے زائد حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے آزاد اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفی کمال، حفیظ الدین، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل، نبیل گبول، سعید غنی، فاروق اعوان، حکیم بلوچ اور دیگر کی کامیابی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کیلئے دو الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل الگ الگ الیکشن ٹربیونلز انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید