لاہور(کورٹ رپورٹر)وکلا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے اور کارروائیوں کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن نےہڑتال کی، وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے،صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے کہا کہ وکلا کے خلاف انتقامی کارروائیاں معمول بنتی جا رہی ہیں، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پیر عمران اکرم بودلہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ماہر وکلا کی ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، جھوٹے و بے بنیاد مقدمات قائم کرنے والے افسران کا ٹرائل کیا جائے گا۔