کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل ٹرائل کورٹ جیل کمپلکس نے رکشا کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کے کیس میں الزام ثابت ہونے پر دو ملزمان عابد اور لیاقت کو 14,14 برس قید بامشقت کی سزا سنادی ،ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر شریک ملزم شاہنواز کو بری کردیا۔