کراچی(اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی،18گریڈ کے شہزاد احمد عرف بہاری کو 19گریڈ کی پوسٹ ڈائریکٹر ریکوریز کے ڈی اے تعینات کر دیا گیا او پی ایس پر تعیناتی سپریم کورٹ احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، شہزاد احمد کے پاس اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کا بھی چارج ہے شہزاد احمد بنیادی طور پر ڈی ایم سی ملیر کا ملازم ہےاور گزشتہ برس ڈی جی کے ڈی اے نے شہزاد احمد کو سندھ اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے پر معطل کیا تھاکچھ عرصہ بعد شہزاد احمد کی بحالی کے آرڈرز جاری کئے بغیر ان کو کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ میں تعینات کر دیا گیا تھا۔