کراچی (این این آئی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )کا کراچی کے تمام ڈی سیز کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے‘انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز اپنے علاقوں میں چوکس رہیں تاکہ کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات نہ ہوں‘ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے کراچی ڈویژن کے تمام ڈی سیز کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈی سیز سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت اپنےعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف ایکشن لیں، عید کی چھٹیوں کے دوران کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ہوسکتی ہے۔