کراچی(جنگ نیوز)کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے نارواسلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا۔واقعہ کراچی ائیرپورٹ کے بیرون ملک آمد والے دروازے پر پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کم سن بچی والدکے پاس بھاگ کر جارہی تھی کہ اے ایس ایف افسر نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر گرا دیا جس کے بعد ویڈیو میں بچی کو والد سے روتے ہوئے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔