سکھر(بیورورپورٹ ) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں بند پرائمری اسکول از خود نوٹس کیس کی سماعت،بےنظیر آباد اور سکھر میں 846 پرائمری اسکول تاحال بند ہیں،محکمہ تعلیم کے افسران کی عدالت کو آگاہی،عدالت نے اگلی سماعت میں آئندہ ، لاڑکانہ ، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے بھی تمام اسکولوں کے تفصیلات طلب کرلیں۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت میں ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن سکھر اور بینظیر آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ بینظیر آباد ڈویژن میں 992 اسکول بند کیئے گئے جن میں سے 365 اسکول دوبارہ کھولے گئے ہیں جبکہ سکھر ریجن میں 219 اسکولز بند ہیں جن میں سے زیادہ تر اسکول بائیو میٹرک سسٹم کی غلطی کے باعث بند ہوئے ہیں جس ہر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بایومیٹرک سسٹم کی غلطی کے باعث اسکول کیوں ذمہ داران جیل بھیج دیا جائے،غریب کے بچوں کے مستقبل سے نا کھیلیں ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، پرائمری اساتذہ کی تنظیم عدالت کی جانب سے مقرر وکلا پر مشتمل کمیٹی کھلی کچہریاں منعقد کریں اور اسکولوں کے دورے کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں،عدالت نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔