• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس 6 مغوی بازیاب کرانے میں ناکام، مغوی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

جیکب آباد(نامہ نگار)تحصیل ٹھل کی بلوچ کالونی کے خان محمد جمالی، عبدالرشید جمالی اصغر بھنگر،قصبہ دورو کھوسو کے 14روز قبل اغوا کئے گئے سراج کھوسو اور عبد السمیع کھوسو کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے،جس کے باعث مغویوں کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ ٹھل کے سی سیکشن تھانہ کے قصبہ ہنبو بنگلانی سے دو روز قبل اغوا کئے گئے اشفاق بنگلانی پر اغوا کاروں کی جانب سے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے اشفاق بنگلانی کے پیر پربدترین تشدد کرکے خونم خون کر دیا ہے جس کی وجہ سے مغوی درد سے رورہا ہے مغوی اشفاق بنگلانی کے ورثہ نے بتایا کہ اغوا کاروں نے اشفاق بنگلانی کو تشدد کرکے ٹانگ زخمی کر دی ہے جس کی ویڈیو بنا کر بھیجی گئی ہے ہم غریب ہیں مغوی درد سے چلا رہا ہے لیکن پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں دوسری جانب مغوی خان محمد جمالی،عبدالرشید جمالی،اصغر بھنگر کے ورثہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے گھروں میں قرآن پاک کے ورد کا سلسلہ شروع کیا ہے مغوی سراج اور عبدالسمیع کے ورثہ محمد علی اور محکم الدین کا کہنا ہے کہ تین ہفتے مغیوں کو ہو چکے ہیں پر پولیس بازیاب نہیں کر اسکی ہے انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے مغیوں کی جلد بازیابی کامطالبہ کیا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید