• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکو غریبوں پر رحم کریں، اغوا کرنا ہے تو وزیراعلیٰ کے بچوں کو کریں، راشد سومرو

جیکب آباد (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو غریبوں پر رحم کریں اغوا کرنا ہے تو وزیر اعلی،اسپیکر اور نوابوں سرداروں کے بچوں کو اغوا کریں، فلسطین میں انسانیت کی نسل کشی قابل مذمت ہے اوریہ انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، الیکشن میں چوکیدار چوری میں شامل رہا، جے یو آئی کی تین قومی اور پانچ صوبائی جیتی ہوئی سیٹیں چھینی گئیں،مئی میں مزار قائد پر عوامی اسمبلی سجے گی اور عوامی فیصلے ہونگے۔ وہ جیکب آباد کے مدرسہ قاسم العلوم میں مولانا فدا احمد ڈول کی وفات پر انکے صاحبزادے سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ راشد سومرو نے کہا کہ سندھ کی عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے کچے کی پولنگ اسٹیشن کے نتائج بتا رہے ہیں کہ ڈاکوؤں کے سرپرست اسمبلی میں ہیں نواب،سردار وں نے سندھ کو تباہی کے کنارے پہنچایا ہے ڈھائی سال سے پریا کماری اور شکارپور سے ثناء اللہ سومرو کو پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے کراچی سے کشمور اسٹریٹ کرائم کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے میں وقت لگے لگا البتہ برف پگھلنا شروع ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید