اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس،مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں ،سپریم کورٹ میں ان کے اعزاز میں الوداعی ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا،جس میں سپریم کورٹ اوروفاقی شرعی عدالت کے جج شریک ہوئے، اس موقع پر جسٹس اقبال حمید الرحمن کی عدالتی خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔