کراچی (اسد ابن حسن) فیصل آباد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ٹریول ایجنسی پر چھابہ مار کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جو سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر اور جعلی ویزے لگوا کر لوٹ رہے تھے۔ چھاپہ پیام ٹریولز اینڈ ٹورز پر مارا گیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف علی، دلاور اسلام، واجد ریاض اور دانش احمد شامل ہیں۔ گروہ کا سرغنہ ذیشان احمد عرف ذیشان ٹریول والا فرار ہونے میں کامیاب ہوگا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔