دکی( نامہ نگار) کوئلے کی کان میں مٹی کاتودہ گرنے کے باعث 6کانکن تین ہزار فٹ گہری کان میں پھنس گئے 4کو زندہ نکال لیا 2کانکنوں کو 21گھنٹے گزرنےکےباوجود نہیں نکالا جا سکا۔ انسپکٹر مائینز یار جان بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ کانکن ابھی زندہ ہیں اور انہیں نکالنے کےلئے ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں ، جلد کامیابی ملےگی۔