کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل بورڈ اف ریوینیو نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 280 گڈز ایویلویٹرز (مختلف اشیاء کی قیمت کا صحیح تعین کرنا) کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتیوں کا اوپن میرٹ کوٹہ 21، پنجاب 140، سندھ دیہی 32، سندھ شہری 21، کے پی کے 32، بلوچستان 17، سابق فاٹا 8،؛گلگت بلتستان تین اور آزاد جموں کشمیر چھ رکھا گیا ہے۔