• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ کے قریب فائرنگ، سی ایم آفس کے 2 اہلکار جاں بحق

مستونگ( نامہ نگار) مستونگ لکپاس غنجہ ڈھوری کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور فنانس آفیسر فریداللہ شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے تاہم ان کی قتل کی وجوہات سامنے نہیں آیا واقع کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر انکی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیئے اور ضروری کاروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں ان کی آبائی علاقے پنجپائی روانہ کردی گئی اور مزید تحقیقات شروع کی ، انعام شاہ اور فنانس آفیسر فریداللہ شاہ کی لاشیں آبائی علاقے پنچ پائی بھجوا دی گئیں،علاوہ ازیں حکومتِ بلوچستان کا مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور فنانس افسر فرید اللہ شاہ کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید