• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کا دورہ ، یقیناً کوئی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، مبصرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مبصرین سید محمد علی اور بریگیڈیئر (ر) وقار حسن نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا یہ دوسرا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یقینا کوئی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان ہی ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والوں سے بچا کر رکھا ہوا ہے وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ماہر قومی سلامتی اُمور سید محمد علی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا دوسرا دورہ بہت اہم ہے ۔ کئی دنوں سے وزیر داخلہ ایران میں موجود ہیں اور وہ اس دورے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران محسن نقوی کی اعلیٰ ترین ایرانی عہدیداروں سے مشاورت جاری رہی ہے یقینی طو رپر کوئی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے تب ہی فیلڈ مارشل تہران روانہ ہوئے ہیں تاکہ معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے ۔
ملک بھر سے سے مزید