سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں اپریل کے مہینے میں بھی وادی اتروڑ اور پلوگاہ سمیت بالائی پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سوات میں عید کے دوران شروع ہونے والی مسلسل بارش سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے اور ہفتے کے روز کالام کے نواحی علاقوں وادی اتروڈ، گبرال،پلوگاہ اور مہوڈنڈجیل سمیت پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے جس سے موسم مزیدسرد ہوگیا ہے،موسم بتانے والوں کے مطابق بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔