• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب کے قریب گاڑی کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

حب(نامہ نگار)دریجی کے علاقے لینڈانی میں تیز رفتار کار پل سے نیچے کھائی میں جاگری۔6 افراد جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق رند قبائل اور حب کے علاقے آفتاب چوک سے ہے۔حادثے میں دریجی پولیس آفیسر عبدالغفور رند کے بڑے بھائی اور دیگر رشتے دار جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو حب کے جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد علی۔محمد اکرم۔خدابخش رند۔زاھد علی رند۔حاجی سولنگی۔عمران ابڑو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد غفار رند اور علی حیدر رند شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید