لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات، کی سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے ڈپٹی سپیکر نوید انتھنی کا استقبال کیا،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم اگسٹین،ایم پی اے طارق مسیح گل اور سونیا عاشر سمیت دیگر اقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے۔سینیٹر خلیل طاہر نے نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دی جبکہ ڈپٹی سپیکر نوید انتھونی نے بھی خلیل طاہر سندھو کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی،اس موقع پرسینیٹر خلیل طاہر سندھو کی جانب سے مسیحی ممبر سندھ اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے پر پیپلزپارٹی قیادت کے فیصلے کو سراہا۔