• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں میٹرک کی طالبہ سمیت 2افراد کی خودکشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں میٹرک کی طالبہ سمیت 2افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔تھانہ ائرپورٹ کے سب انسپکٹر اختر نے بتایاکہ پکی گلی ڈھوک چودھریاں کی رہائشی میٹرک کی طالبہ 15سالہ عائشہ ریاض نے گلے میں دوپٹے کاپھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔اس کے گھروالوں نے پولیس کوبتایاکہ سوموارکواس کابیالوجی کاپیپرتھاجس کی وجہ سے وہ پریشان تھی ۔ادھر تھانہ صادق آباد کے علاقہ آفندی کالونی عباسی سکول والی گلی میں گلگت سے آئے 24سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔سب انسپکٹر ندیم مرتضیٰ نے بتایاکہ ذاکر حسین ولد طالب شاہ اپنے پھوپھامحمدیعقوب کے گھر آفندی کالونی میں آیا ہواتھا جہاں وہ اپنے گلے میں الیکٹرک ایکسٹینشن تار ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک گیا،اس کے گھروالوں کے مطابق اس نے بی بی اے کیا ہواتھا اور بے روزگارتھا۔