• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین ظاہر کرکے نوسر بازوں نے فیملی سےساڑھے سات ہزارڈالر چھین لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خودکوپولیس ملازمین ظاہر کرکے نوسر بازوں نے افغان فیملی سے تلاشی کے دوران ساڑھے سات ہزار امریکی ڈالر چھین لئے ۔تھانہ رمنا کو رشیدہ زیدان پناہ نے بتایاکہ افغانستان کی رہائشی ہوں اپنے خاوند احمد کمال سیال اور بیٹے احمد سعیدی اعجازکے ساتھ اسلام آباد ائرپورٹ سے ٹیکسی پر بلیوا یریا جارہے تھے کہ کشمیر ہائی وے پرگاڑی میں سوار افراد نے ہمیں روکا،ڈرائیور سول کپڑوں میں تھا جب کہ دوسرا شخص پولیس کی وردی میں تھا۔اس کے کندھوں پر 2پھول لگے تھے اور نیم پلیٹ پر نام کامران غلام لکھا ہواتھا۔اس کے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ بھی تھا۔انہوں نے ہم سب کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران ساڑھے سات ہزار امریکی ڈالر نکال کرلے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید