• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ اوڑک کے قبائل کی زمینوں پر قبضے کا نوٹس لیا جائے‘ پشتونخوامیپ کوئٹہ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ہنہ اوڑک میں ایک ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضہ کرنے ، احتجاج کرنیوالوں پر غیر قانونی ایف آئی آر درج کرنے ، پولیس سے لاٹھی چارج کراکے انہیں شدید زخمی کرنے کے عوام دشمن اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک میں قبائل کی جدی پشتی زمین چند نام نہاد ایجنٹس کے ذریعے جعلی بنیادوں پر خرید وفروخت کی گئی اور اب اس ادارے کی انتظامیہ ان زمینوں پر نشانات لگاکر قبضہ کرنے کے ناروا جرم کی مرتکب ہورہی ہے ،حالانکہ اہل علاقہ ، قبائلی عمائدین ، علاقے کے معتبرین پہلے ہی انہیں آگاہ کرچکے ہیں کہ یہ زمین یہاں کے قبائل کی جدی پشتی ہے اور انہوں نے اسے فروخت نہیں کیا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی وضلعی انتظامیہ عوام دشمن اقدامات کا فوری طورپر نوٹس لے ۔
کوئٹہ سے مزید