لاہور(خبرنگار)سیکرٹری متروک وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے چئیر مین بورڈ کی منظور ی کے بعد بورڈ کے سینئر میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر تنویر مشتاق کو بیساکھی میلا کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کر دیا ۔یہ احکامات انہوں نے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلہ کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ کے انتظامات دیکھنے،ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور اپنے کمرے میں سوئے پائے جانے کے موقع پر کیا۔