اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اور صوبائی دونوں اسمبلیوں کی 23خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 21اپریل کو ہونگے ، ضمنی انتخابات میں کل 239 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) اور پریذائیڈنگ آفیسرز (پی اوز) کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹس کے مساوی اختیارات دے دیئے ہیں، ای سی پی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں کل 239امیدوار حصہ لیں گے جن میں سے 50خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔