• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیرپروگرام سے وظیفہ حاصل کرنیوالی خواتین کو درپیش مشکلات پر افسوس ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں (BISP)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ حاصل کرنیوالی خواتین کو درپیش مشکلات پر دُکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیوائس ایجنٹ جہاں پر خواتین اپنے فنگر نشان لگا کر نقد رقم وصول کرتے ہیں ان کی جانب سے مسلسل خواتین سے رقم کاٹنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں ، ڈیوائس ایجنٹ غیر قانونی طور پر رقم اور بچوں کے وظیفہ سمیت اہل خواتین کے وظیفہ سے 500سے1500 تک کاٹ رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ BISPوالوں کی جانب سے کم آیا ہے یا پھر دیگر حیلے بہانے کیئے جاتے ہیں جبکہ ایجنٹس بھی مرد حضرات رکھے گئے ہیں اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی ، بداخلاقی پر مبنی رویہ اختیار رکھے ہوتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ خواتین کو کیش کی فراہمی میں آسانی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ان ڈیوائس ایجنٹس کیخلاف کارروائی کرے جو خواتین سے رقم کی کٹوتی کررہے ہیں اور ایجنٹس /سٹاف کیلئے خواتین کو تعینات کیا جائے جو باآسانی خواتین کو وظیفہ کی مکمل فراہمی یقینی بنائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری جانب سروے او ر نئی انٹری کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)کے دفتر کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں خواتین ٹوکن لینے اور ٹوکن لیکر وظیفہ لینے کے لئے انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں ، رمضان کے مقدس مہینے میں بھی سینکڑوں خواتین دفاتر کا چکر لگاتے رہتے ہیں ۔ ان خواتین کی اس طرح کی تضحیک قابل افسوس اور قابل گرفت ہے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اسلامی ، پشتون ، بلوچ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کی تقدس کی پائمالی اور ان کی تضحیک وتذلیل کے ناقابل معافی جرم کی مرتکب ہونے سے گریز کرے اورخواتین کے اس پروگرام کیلئے وظیفے کی فراہمی ودیگر معلومات کیلئے خواتین سٹاف کو ہی تعینات کیا جائے تاکہ اس پروگرام سے استفادہ کرنیوالی خواتین کے مسائل ومشکلات میں کمی آسکے ۔
کوئٹہ سے مزید