• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا راستہ بزور قوت ہی روکا جاسکتا ہے، سینیٹر ساجد میر

لاہور(خبرنگار) مرکزی جمعیت اہل حدیٹ پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف ایران نہیں تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا۔ ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند ہے۔فلسطینیوں پر جس سفاکیت کا مظاہرہ اسرائیل کی طرف سے کیا کیا اس کا راستہ بزور قوت ہی روکا جاسکتا ہے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بچوں اور خاندان کو بھی بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ اسرائیل نے دہشت گردی کا ارتکاب کرکے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جس میں ہزاروں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،اس ظلم پر خاموشی جرم ہے،فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گا،بیت المقدس کوپنچہ یہود سے آزاد کراکر دم لیں گے۔ دیگر مسلم ممالک کو تاویلات تلاش کیے بغیر کھل کر اسرائیل کے خلاف صف بندی کرنا ہو گی۔ طاغوت اگر اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے تو مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور دفاع کےلیے کیوں نہیں جمع ہوسکتے ۔