• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل تنازع کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران اسرائیل تنازع کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایشیائی مارکیٹ میں 85 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری ایران و اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کی جانب سے اس تنازع کے تناظر میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے اور اس کے اثرات مستقبل قریب میں مرتب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے تاہم گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اب خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید