• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران کشیدگی، تیل کی بڑھتی قیمتیں، پاکستان پر مضر اثرات ہونگے

اسلام آباد(مہتاب حیدر)اسرائیل اور ایران کے مابین بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں جمعہ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 91ڈالر فی بیرل کی ریکارڈسطح پر پہنچ گئی جس کے آئل درآمد کرنے والے ممالک بالخصوص پاکستان پر دوررس اثرات پڑیں گے ۔

مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح پر گئی ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بھی اوپر گئی ہیں ۔اگر قیمتیں بڑھیں تو تیل کی درآمد کیلئے مزیدڈالرز کی ضرورت پڑے گی اور اس سے مہنگائی کا دباؤبھی بڑ ھے گا۔

اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کےپیش نظر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیاہے ۔

نیویارک میں اسٹینڈر ڈ اینڈپورز 500انڈیکس ‘ ڈاؤجونز انڈیکس اور نسڈیق انڈیکس گرگیاجس پر سرمایہ کاروں نے ڈالر ‘بانڈز اوردیگراشیاءمیں سرمایہ کاری شروع کردی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید