• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں کی بارش کے بعد مختلف علاقوں بالخصوص ہنہ اوڑک جو سال 2022میں ہونیوالے بارشوں ، سیلابوں سے شدید متاثر ہواتھا ایک مرتبہ پھر اہل علاقہ شدید مسائل ومشکلات سے دوچار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں ہنہ اوڑک ، سرہ غوڑگئی ، نواں کلی ،چشمہ، کچلاغ، بلیلی ، نوحصار، غبرگ ،ہزارہ ٹاؤن ، ہزار گنجی ،مری آباد، شالدرہ ،پشتون باغ، سریاب ، تختانی بائی پاس، پشتون آباد اور وہ علاقے جو پہاڑی سلسلے سے منسلک ہیں ان تمام علاقوں میں کچے مکانات اور آبادیاں بارش اور ندی نالوں کی طغیانی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ بعض علاقوں میں اب بھی مکانات کی دیواریں گرنے ، بچوں ، بڑوں کے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مال مویشیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ 2022میں تین دن کی مسلسل بارش کے نتیجے میں آنیوالے پہاڑی پانی ، سیلاب سے ہنہ اوڑک ، نواں کلی کی کلی میر عالم شاہ ودیگر کو شدید نقصانات ہوئے ۔اس سیلاب کے باعث ہنہ اوڑک کا مکمل انفراسٹریکچر تباہ ہوا اور آج بھی علاقے میں سڑک موجود ہے نہ دیگر انفراسٹریکچر کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ ودیگر محکموں کی جانب سے پہلے مرحلے میں برساتی نالوں کی صفائی ، ان پر ہونیوالے قبضوں کو ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اُسی وقت اقدامات اٹھانے چاہیے تھے لیکن آج بھی برساتی نالوں کو واگزار نہیں کرایا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید