سانگھڑ ( نامہ نگار ) آئی جی سندھ پولیس کے احکامات پر 90کمانڈوز پولیس اہلکاروں کا فوری طور پر ضلع سانگھڑ سے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے جو آئندہ اپنی خدمات کراچی میں انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ٹرانسفر ہونے والے کمانڈو پولیس اہلکار ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں پر تعینات تھے جن کے ریلیو ارڈرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریلیو کردہ متعدد کمانڈو پولیس اہلکاروں نے کراچی میں جوائنگ بھی کرلی ہے۔