• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن پارٹی سرمایہ‘ کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی اور قائد کا سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل صورتحال میں پارٹی کا ساتھ اورنہ ہی نوازشریف کا ہاتھ چھوڑا۔ 2018ہو یا مشرف دور نظریاتی کارکنوں نے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ،قیدومشقت سمیت ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے اصولوں سےکبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ بلوچستان میں کارکنوں کے حقوق کیلئے مرکزی و صوبائی قائدین سے بات کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کوئٹہ کی سابق کابینہ کے ارکان محمد ذاکر بنگلزئی ،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا،عامر جاوید،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق،میر اسماعیل بنگلزئی، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی ،آصف خان حریفال، چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ ،سلیم پانیزئی ،عمر آغا،رانا مشتاق،فیض جدون،راجہ عقیل،ر اجہ وقاص، شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری، ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون، ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر اور میر مہر علی نیچاری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں پارٹی کی واضح اکثریت سے کامیابی کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ آج وفاق میں پارٹی حکومت اور بلوچستان میں پارٹی کی واضح پوزیشن اورحکومت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مرکزی و صوبائی قائدین سے رابطہ کیا جائے گا کیونکہ یہ وہ پہلا موقع ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کو واضح نمائندگی ملی ہےاور ہم سمجھتے ہیں کہ خاص طور پر بلوچستان کے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی سطح پر اہمیت دی جائے ،انہوں نے کہا کہ کارکن ہی کسی پارٹی کااثاثہ اوراسکی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید