• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، نذیر احمد عباسی

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کیلئے سہولتیں و آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں، سروس ڈیلیوری سنٹرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہر شعبے میں بہتری و فلاح کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میںایبٹ آباد سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر مال کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائلِ و مشکلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے انکے مسائل کے حل کے لیے ضروری احکامات دئیے۔ صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان و عید تقسیم کیے گئے۔
پشاور سے مزید