ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چاہ آری والا میں سوڈا واٹر فیکٹری پر چھاپہ مرا کر 5 ہزار لٹر ملاوٹی سوڈا واٹر مشروبات تلف کردیا اور سوڈا واٹر فیکٹری کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا، گزشتہ روز چاہ آری والا میں سوڈا واٹر فیکٹری کی چیکنگ کی گئی۔اس موقع پر مشروبات کا سیمپل فیل ہونے پر5 ہزار لٹر غیر معیاری مشروبات تلف کردیئے گئے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مشروبات بنانے والی فیکٹریوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے۔ ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی ۔