• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چاکیواڑہ پولیس نے دو روز قبل کلاکوٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے دو ملزمان مزمل ڈی جے اور عمران چوونی کو کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گھروں سے لوٹا ہوا سامان ،جیولری، پرائز بانڈ، امریکی ڈالر، رقم ، موبائل فون اور داتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گھروں،بنگلوں، جنرل اسٹور، ملک شاپ، میڈیکل اسٹور، ہیئر سیلون لوٹنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید