• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں1.14روپے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 83پیسے تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسےکے اضافے سے 278.15 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.55روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13 پیسے کے اضافے سے 277.07 روپے سے بڑھ کر 277.20 روپے اور قیمت فروخت 9 پیسے کے اضافے سے 279.57 روپےسے بڑھ کر 279.66روپے ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید