• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کومہارت سے لبریز کرنا چیلنج بنتاجارہاہے،ڈاکٹرخالد محمود

لاہور(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کے لئے تیار کرنابڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں طلباؤطالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ ۔ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے کہا کہ ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے۔ سیکر ٹر ی ٹر انسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ نوجوان طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں اورحصول تعلیم میں آسانیاں حاصل کرنا ان کا حق ہے ۔
لاہور سے مزید