• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایم ٹی کے اشتراک سے 4ارب کی سکالرشپس طلبہ کو فراہم کیں، رانا سکندر حیات

لاہور (نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں زبان اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد زبان، تعلیم اور جدید تحقیق کے باہمی تعلق کو اجاگر کرنا اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کے نئے رجحانات کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ریکٹر یو ایم ٹی ایئر وائس مارشل (ر) ڈاکٹر آصف رضا، ایم پی اے عامر عنایت، ڈین سکول آف لبرل آرٹس ڈاکٹر نادیہ انور سمیت قومی و بین الاقوامی سکالرز، ریسرچرز، ماہرینِ تعلیم اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتِ پنجاب اور یو ایم ٹی کے اشتراک سے اب تک چار ارب روپے کی اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں، جبکہ یو ایم ٹی ہر سال اپنے طلبہ کو چالیس کروڑ روپے مالیت کی اسکالرشپس دے رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری سووینئرز پیش کیے۔
لاہور سے مزید