لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور" کی استعداد میں اضافے کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں اب تک 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی ہے ، سول ڈیفنس ریزیلئنس کور محفوظ، باصلاحیت اور ذمہ دار پنجاب کی جانب ایک قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے 3لاکھ سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہونے پر کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب بھر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 206,000سے زائد مرد حضرات اور 94,000سے زائد خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی ہے۔