کراچی (پ،ر) عالمی الیکٹرک موبیلیٹی برانڈ REVOO نے پاکستان میں اپنی پہلی لیتھیم بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک بائیکس REVOO A11 LFP اور REVOO A12 LFP باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہیں۔یہ نئے ماڈلز جدید LFP لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں جو 3 سے 3.5 گھنٹے میں فاسٹ چارج ہوتی ہے۔ کمپنی 36 ماہ کی بیٹری وارنٹی اور 24 ماہ کی موٹر وارنٹی فراہم کر رہی ہے۔ Reborn in Lithiumمہم کے تحت لانچ کی گئی بائیکس کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ رینج 75 سے 100 کلومیٹر فی چارج تک ہے۔