لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) محکمہ صحت پنجاب کے حکام نے ہیپاٹائٹس کی تشخیصی کٹس کی مہنگے داموں خریداری میں مبینہ بے قاگیوں کے باعث سرکاری خزانے کو 7کروڑ 58لاکھ روپے کا بھاری نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہےیہ ہوش رہا انکشافات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2024-25 کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں رپورٹ کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آفس نے کٹس کی خریداری کے لیے 220 ملین کا تخمینہ لگایا،محکمہ صحت کا لگایا تخمینہ فرم کی جانب سے دی قیمت سے بھی 44 فیصد زیادہ تھا،محکمہ صحت کی جانب سے اشتہار کے جواب میں چار کمپنیوں نے بولیاں دیں مگر صرف ایک فرم کو اہل قرار دیا گیا، تکنیکی تشخیص میں صرف ایک کمپنی کو اہل قرار دینے سے مقابلے کی فضا ختم کردی گئی،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی ولنگڈن اسپتال نے 39فیصد کم قیمت پر یہی کٹس خریدیں،کٹس کی خریداری 2023 میں کی گئی۔