• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دینگے، ضیاء الدین انصاری

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیا جائے گاجماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز سید مودودی اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں چار روزہ عوامی ریفرنڈم کی کامیابی پر ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ لاہور بھر میں 1400 پولنگ کیمپس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
لاہور سے مزید