• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر لائنز نے ایران کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں

تہران(نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے ایران کے فضائی حدود سے اپنی پروازوں کا رخ موڑ لیا جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قبل ازیں امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ 19 اپریل کی شب 12بجکر 30منٹ پر اسرائیل نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے، رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔بعدازاں ایران نے اسرائیلی میزائل حملوں کا دعوی مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے اصفہان کی فضائی حدود سے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق دھماکوں کے بعد ابتدائی طور پر ایران نے تہران، شیراز اور اصفہان ایئرپورٹس کی پروزایں معطل کردی تھیں، بعدازاں ان پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اس دوران کئی پروازوں نے ایران کے فضائی حدود سے اپنا رخ موڑ لیا تھا اور کئی پروازوں منسوخ ہوگئی تھیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کی پرواز اور فلائی دبئی بھی شامل تھی۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق روم سے تہران جانے والی ایران ایئر کی پرواز کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کی طرف موڑ دیا گیا۔
یورپ سے سے مزید