• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام شہدائے فلسطین کی غائبانہ نماز جنازہ، احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام شہدائے فلسطین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،نماز جنازہ شیخ عبد العزیز نے پڑھائی. بعدازاں شاہ شمس کالونی وہاڑی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مظاہرے میں عبد الحمید صادق جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 218 نے شرکت کی۔ انہوں نے مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا عیدالفطر کے موقع پر بھی فلسطین پر حملہ عالمی انصاف کے اداروں کو للکارنا اور اپنی اصل حقیقت دنیا کو دکھانا ہے۔ اس موقع پر عبد الحمید صادق جنرل سیکرٹری پی پی 218 ،چوہدری عبدالستار زاہد، قاری عبدالعزیز ، حاجی ابوبکر، قاری وزیر احمد، چوہدری زاہد و دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید