• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث 35 منٹ فضا میں چکر لگاتا رہا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث 35منٹ تک فضا میں چکر لگا تا رہا ۔چھ بار لینڈنگ کی کوشش کی ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک ہی طیار ے میں گزشتہ روز اسلام آباد سے کوئٹہ آرہے تھے۔ کوئٹہ کی فضائی حدود میں پہنچنے کے بعد پائلٹ نے آٹھ ہزار کی بلندی سے لینڈنگ کی کوشش کی تاہم موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو واپس 14ہزار کی بلندی پر لے گیا اور یہ سلسلہ 35منٹ تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے استقبال کیلئے آنے والے ارکان اسمبلی ٗ چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام یہ مناظر دیکھتے رہے ۔
کوئٹہ سے مزید