• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھریوں کے وار سے خاتون قتل، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ گولڑہ کے علاقے پنڈ سنگڑیال میں کرایہ دار خاتون اور اس کی جواں سال بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ماں زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ بیٹی کو شدید زخمی حالت میں پمز میں داخل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور قتل کے الزام میں ملک صغیر اور اس کے بیٹے مانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقتولہ شمیم بی بی کے بھائی مختار احمد کی مدعیت میں صغیر ملک اس کی اہلیہ اور اس کے دو بیٹوں جہانگیر اور مانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ادھر تھانہ مارگلہ کے علاقے ایکسچینج چوک میں افغان شہری حبیب الرحمن ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید