• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپ پر ری فلنگ کیلئے آنے والے ٹینکر میں آتشزدگی، تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں واقع پٹرول پمپ پر لگی آگ نے جمعہ کی رات ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں،آگ بجھانے کے لئے پاکستان نیوی کی مدد بھی حاصل کرنا پڑی۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کرتے رہے جبکہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک متبادل راستوں پر منتقل کر دی۔ضلعی انتظامیہ کو بتایا گیا اگ ری فلنگ کے لئے آنے والے ٹیکنر میں لگی تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔دریں اثناءڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے  پٹرول پمپ پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی کمیٹی قیام کر دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، اے سی سیکرٹریٹ و ایڈیشنل ڈائریکٹر، شہری دفاع، ایریا منیجر، پی ایس او، سٹی مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد کنٹینر سے پٹرول پمپ کے ٹینک تک کی سپلائی اور آتشزدگی کی وجہ کا پتہ لگانا ہے۔
اسلام آباد سے مزید