کراچی( اسٹاف رپورٹر )بریگیڈ پولیس نے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حماد ولد نثار اور حمزہ ولد نثار شامل ہیں۔ملزمان جیکب لائن میں اندرون مکان گٹکا ماوا کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں تیار گٹکا ماوا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کی منی فیکٹری سے 105 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 30 کلو سے زائد چھالیہ، 10 کلو چونا، تمباکو، کیمیکل اور پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔