نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ نے چینی ثقافتی اشیا ءکے 38نمونے چین کو واپس کر دئیے ہیں۔ نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ حوالگی تقریب میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے ثقافتی اشیا چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے وفد کے حوالے کیں۔ چین اور امریکہ نے جنوری 2009میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد چینی ثقافتی نمونوں کی امریکہ میں غیر قانونی درآمد کو روکنا ہے۔اس معاہدے کی مدت میں رواں سال 14جنوری سے تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔